مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غزہ میں چھے مہینے تک صہیونی حکومت کی جارحیت پر خاموش رہنے کے بعد بالاخر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ بندی کے بارے میں قرارداد منظور کی جوکہ ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کا یہ اقدام چھے مہینے کے مظالم اور تباہ کن حملوں کے نقصانات کی تلافی کے لئے ناکافی ہے۔
کنعانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے اس اقدام کے نتیجے میں غزہ میں صہیونی فورسز کے حملے مکمل بند ہونا چاہئے اور محاصرہ ختم ہوکر انسانی امداد کی فراہمی کا راستہ کھل جانا چاہئے تاکہ غزہ میں معمول کی زندگی بحال اور جنگ زدہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر نو کا سلسلہ شروع ہوسکے۔
ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے بعد حواس باختہ ہوگئی ہے کیونکہ اس کو عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی میدان میں شکست ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ